رمضان المبارک ختم ہوا تو شیطان نے سالانہ کنونشن طلب کیا۔شتونگڑوں کے بعد شیطان کا خطاب تھا ۔اسٹیج سیکرٹری نے اعلان کیا
زبدۃ الخباءث اخبث النجاءس اضل الخلاءق
امام الضالین و المضلین فانہ کان للانسان عدو مبین
ملک الاشرار مرشد الظلمات ملقب بالخناس الذی یوسوس فی صدور الناس
اللعین الملعون النحوس الزنیم یعنی ابلیس الذلیل شیطان الرجیم پالیسی خطاب کے لیے تشریف لارہے ہیں
ابلیس اس وقت ایک سنجیدہ رو بوڑھے کی صورت میں ہے ۔ بعد دشنام و ہفوات اس نے کہنا شروع کیا
میرے شیطانو!ہم نے دنیا بھر میں انتہائی ذلیل قسم کی کامیابیاں حاصل کی ہیں انسان ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں خون بہا رہے ہیں میں اپنے دعوے کو درست ثابت کرتا جارہا ہوں صرف اس بات کا افسوس ہے کہ اب انسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے مقابلہ نہیں کرنا پڑتا اس عمر میں آکر میرا واسطہ کھلونوں سے پڑگیا ہے مجھے ان کھلونوں سے کھیلنے میں کوئی لطف نہیں آتا۔انسانوں کو تباہ کرنے کے لیے وہ خود کافی ہیں ۔کچھ کسر جو رہ جاتی ہے وہ تم شتونگڑے پوری کردیتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔نعرے۔۔۔۔شیطان کی جے… ہاں تم مجھ سے سوال کرو اگر لوگوں کو گمراہ کرنے میں کوئی دشواری پیش ہے تو میں اپنا تجربہ شیءر کروں گا۔ مثلا تہجد گزار کو بستر دکھاؤ۔غریب کو مال دار کا گھر دکھاؤ۔بھوکوں کو سادہ روٹی نہیں فاسٹ فوڈ کے خواب سجھاو۔افغانی کو پہاڑوں کی عظمت پر غیرت دلاؤ اور عربی کو عرب ہونے پر تفاخر میں ڈالو۔ ایرانیوں کو احساس محرومی میں مبتلا رکھو اور ہندوستانیوں کی احساس کمتری نہ ختم ہونے دو عورتوں کو بتاؤ کہ مردوں کو کیسے بے وقوف بنا کر نسوانی برتری قائم رکھی جاسکتی ہے اور مردوں کو الجھاؤ کہ عورت کیا شے ہے ؟ …. … شیطان کا خطاب جاری تھا کہ میڈیا سے تعلق رکھنے والا ایک کرونگی بول پڑا..… اور ان پاکستانیوں کا کیا کیا جا ئے ؟ ان کی کوئی کل سیدھی نہیں ہے .… ان کے متعلق ہمارے اندازے غلط ثابت ہوجاتے ہیں ۔ یہ ہر وقت ایک دوسرے سے سوکنوں کی طرح لڑتے رہتے ہیں لیکن دین اور وطن کا معاملہ آجائے تو سب کچھ بھلا کر ایک ہوجاتے ہیں .… شیطان چند لمحوں تک نوجوان شتونگڑے کوگھورتا رہا … پھر بولا.… پاکستان واقعی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اس حوالے سے نوٹ کر لو .… ان کے مولویوں کو ایک جگہ مل کر نماز مت پڑھنے دو۔ اس کی فوج اور عوام کو آئین پر متفق مت ہونے دو اور تیسری بات یہ کہ اس قوم کو نئے ڈیم نہ بنانے دو .. ..… نعرے